پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ڈینش سفیر

ڈنمارک رواں سال کے آخر تک پاکستان میں اپنا کمرشل سیکشن کھول دے گا


Numainda Express September 10, 2013
سیکریٹری تجارت قاسم نیاز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتا ہے. فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر سورنسن نے کہا ہے کہ ڈنمارک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ باہمی تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے۔

سیکریٹری تجارت قاسم نیاز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، ڈنمارک رواں سال کے آخر تک پاکستان میں اپنا کمرشل سیکشن کھولے گا، دونوں ممالک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ،ڈنمارک کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون سے پاکستانی برآمدات میں آئندہ 3 سال میں 40 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ملک ہے جس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ڈنمارک اور پاکستان موثر حکمت عملی کے تحت دوطرفہ تجارت میں حجم بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2011 کے دوران ڈنمارک کی طرف سے 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کی خدمات برآمدات کی گئیں جس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں