وڈیرے نے معمولی بات پر نوجوان محنت کش کو قتل کر دیا مشتعل افراد کا حملہ

مقتول 17 سالہ عبدالغنی کو بچاتے ہوئے تھہیم بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی


Express News Desk September 10, 2013
گائوں کے لوگوں کے حملے کے بعد بااثر وڈیرے اور کمدار نے بنگلے میں چھپ کر جان بچائی۔ فوٹو: فائل

پیرومل تھانے کی حدود میں بااثر وڈیرے نے معمولی بات پر فائرنگ کرکے 17 سالہ محنت کش عبدالغنی ولد نور محمد شر کو قتل کردیا جبکہ لڑکے کو بچانے کی کوشش کرنے والے سردار سموں خان تھہیم کے بھتیجے بھٹو تھہیم کو بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

نوجوان کے قتل کے بعد گائوں کی تھہیم برادری مشتعل ہوگئی اور وڈیرے حاجی مہیسر اور کمدار پنہوں منگریو پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے انھیں زخمی کردیا۔ گائوں کے لوگوں کے حملے کے بعد بااثر وڈیرے اور کمدار نے بنگلے میں چھپ کر جان بچائی۔ اطلاع ملنے پر پیرومل تھانے سے پولیس نے پہنچ کر وڈیرے اور کمدار کو گرفتار کرلیا۔



زخمی ہونے والے بھٹو تھہیم کے علاوہ وڈیرے اجی مہر اور کمدار پنہوںمنگریو کو میرپورخاص اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرلیا گیا۔ واقعے کے بعد تھہیم قبیلے کے بڑی تعداد میں افراد گائوں گل محمد تھہیم پہنچ گئے ہیں۔ واقعے کا اب تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں