پی پی رہنما کے بیٹے کے اغوا کی کوشش ناکام مزاحمت پر زخمی

ملزمان فرار،16 سالہ شایان کالج جارہا تھا، شیرازی برادری کے 6 افراد پر مقدمہ درج


Nama Nigar September 10, 2013
فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ کالج کے طلباخوفزدہ ہو کر ڈیسکوں کے پیچھے چھپ گئے۔

پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنما کا نوجوان بیٹا قاتلانہ حملے میں شدید زخمی۔ شیرازی برادری کے 6 افراد پر ایف آئی آر داخل۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری اطلاعات امتیاز قریشی کا 16 سالہ بیٹا شایان قریشی پولی ٹیکنیکل کالج مکلی جارہا تھا کہ ایک گاڑی میں سوار 6 مسلح افراد نے اسے اغوار کرنے کی کوشش، مزاحمت پر اسے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ کالج کے طلباخوفزدہ ہو کر ڈیسکوں کے پیچھے چھپ گئے۔



واقعے کی اطلاع پر ہزاروں افراد سول اسپتال مکلی پہنچ گئے شہریوں سماجی مذہبی اور تاجر برادری نے واقعے کی شدید مذمت کی۔ دوسری طرف امتیاز قریشی نے 6 افراد شیراز شاہ شیرازی، شہزاد شاہ، ناصر شاہ شیرازی اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں