بدین میں خدمت خلق فاؤنڈیشن ایمبولینس سروس کا افتتاح

الطاف حسین کی سیاست دراصل عوامی خدمت ہے، رسول بخش میمن کا تقریب سے خطاب

صابر قائم خانی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہر مشکل دور میں سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کی اور کرتے رہیں گے۔ فوٹو: فائل

متحد قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے بدین شہر میں ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا۔

متحدہ کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن رسول بخش میمن، ایم کیو ایم بدین کے ذمہ داران عقیل احمد، عبدالقیوم چانگ، فقیر ابراہیم سومرو نے رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی کے ہمراہ بدین زونل آفس میں منعقدہ تقریب میں ربن کاٹ کر کے کے ایف ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ رسول بخش میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی سیاست دراصل عوامی خدمت ہے، یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم چاہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ ملک و بیرون ملک، عوامی فلاح و بہبود اور حقوق کے لیے عملی طور پر ہر وقت سرگرم رہتی ہے۔




صابر قائم خانی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہر مشکل دور میں سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کی اور کرتے رہیں گے۔ بعدازاں رسول بخش میمن اور صابر قائم خانی نے بدین پریس کلب کا بھی دورہ کیا اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح بدین کے صحافیوں نے بھی عوام کے حقوق کے حصول، ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنے قلم کا استعمال کیا اور ظالم و مظلوم کی تفریق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے بدین کے صحافیوں کو خارج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم کی عوام کو بلند کرنے کے لییکردار ادا کرتے رہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی عوامی فلاح کے لیے سرگرم ہے اور جن لوگوں کی آواز سنی نہیں جاتی ایسے لوگوں کو ایم کیو ایم منتخب کرا کر ایوانوں میں بھیجتی آئی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام دشمن عناصر ہمیشہ متحدہ کے خلاف سازشیں کرتے آ رہے ہیں لیکن متحدہ، قائد تحریک کے فلسفہ عملیت پسندی و حقیقت پسندی کے باعث تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Load Next Story