پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز پہلی پرواز عازمین کو لے کر مدینہ پہنچ گئی

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اور وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے پہلی حج پرواز کو روانہ کیا

پہلی حج فلائٹ کووزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری اوروفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے روانہ کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے اور سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 719 عازمین حج کو لے کرمدینہ پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان سے حج آپریشن اور روڈ ٹومکہ منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی ایئرلائن کی پرواز 350 عازمین حج کو لے کر مدینہ پہنچ گئی ہے۔ پہلی حج فلائٹ کو وزیر مذہبی امورپیرنورالحق قادری اوروفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے روانہ کیا۔


اس موقع پر وفاقی وزیرغلام سرورخان کا کہنا تھا کہ روڈ ٹومکہ کے انعقاد پر ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، روڈ ٹو مکہ کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے اہم کردار ادا کیا، منصوبے کے تحت 22000 حجاج فائدہ اٹھائیں گے۔

کراچی سے پہلی حج پرواز کل سعودی عرب جائے گی۔ مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمینِ حج کو جدہ اور مدینہ منورہ بھیجا جائے گا۔
Load Next Story