تحریک انصاف کی حکومت کارکردگی دکھا رہی ہے وزیراعظم
وعدے کے مطابق ہماری حکومت گیس چوری کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کر رہی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی گرڈ میں 22550 میگا واٹ بجلی کی شمولیت کے ساتھ 2 جولائی کو ہم ترسیل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی گرڈ میں 22550 میگا واٹ بجلی کی شمولیت کے ساتھ 2 جولائی کو ہم ترسیل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے اورپورا نظام بھی الحمداللہ بلارکاوٹ فعال ہے۔ گزشتہ موسم گرما کی ترسیل کی بلند ترین سطح سے یہ مقدار تقریباً 3000 میگا واٹ زائد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وعدے کے مطابق ہماری حکومت گیس چوری کا بھی بھرپور تعاقب کر رہی ہے اور وسط اپریل سے جاری مہم کے نتیجے میں اب تک نشاندہی کے بعد 18000 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 2.3 ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر وزارت توانائی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے 8 ماہ میں (اکتوبر 2018 سے مئی 2019 تک) پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 106 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل کی جس کا 75 فیصد چوری کیخلاف مہم کا نتیجہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت کارکردگی دکھا رہی ہے۔