بگٹی قتل کیس شیرپائو کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے داخل کرانیکا حکم، سابق صدر ذمے دار ہیں، وکلا


Numainda Express August 29, 2012
10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے داخل کرانیکا حکم، سابق صدر ذمے دار ہیں، وکلا. فوٹو: فائل

KARACHI: بلوچستان ہائیکورٹ نے نواب بگٹی اکبرقتل کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمدخان شیرپائو کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نے آ فتاب شیرپائوکودس دس لاکھ روپے کے دوذاتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

آفتاب احمدخان شیرپائو نے انسداد دہشت گردی عدالت سبی کی جانب سے اپنے خلاف وارنٹ گرفتاری کے بعد بلوچستا ن ہائی کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلیے پیرکو درخواست دائر کی جس کی سماعت منگل کو بلوچستان ہا ئیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفی مینگل نے کی۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ کے وکیل عمر فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ نواب بگٹی کے خلاف آپریشن سابق صدر جو چیف ایگزیکٹو اورآ رمی چیف تھے ان کے حکم پر کیا گیا، نواب بگٹی کے قتل کی ذمے داری کسی بھی صورت میں ان کے موکل پرعائد نہیں ہوتی۔

بعدازاں عدلت نے انکی عبوری ضمانت قبل ازگرفتا ری کی درخوا ست منظور کرلی اور انھیں تین ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا،آ فتاب شیر پائو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن صوبائی حکومت کی مرضی سے ہوا تھا ۔نواب بگٹی قتل کیس کے حوالے سے وہ اپنا تحر یری بیان عدالت میں داخل کر یں گے ۔ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلیے اعتماد کی فضا کی بحالی کیلیے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے بعد ایسے بامقصد مذاکرات شروع کرنے چاہئیں جن کا کو ئی نتیجہ نکلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں