ترشالا دت کا اپنا انہیں ہمیشہ کیلئے چھوڑکرچلا گیا

ترشالادت نے اپنے دوست کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے


ویب ڈیسک July 04, 2019
ترشالا دت سنجے دت کی پہلی بیوی رچا شرما کی بیٹی ہیں فوٹوفائل

سنجے دت کی بیٹی ترشالادت نے اپنے گہرے دوست کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔

ناموربالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بڑی بیٹی ترشالا دت نے سوشل میڈیا پراپنے بوائے فرینڈ کی اچانک موت پرغم کا اظہارکرتے ہوئے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترشالا دت نے اپنے بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، مجھ سے محبت کرنے، میری حفاظت کرنے اور میرا خیال رکھنے کے لیے تمہارا شکریہ۔ تم نے مجھے زندگی میں بہت خوشیاں دیں، میں دنیا کی خوش قسمت لڑکی ہوں جس کی تم سے ملاقات ہوئی، تم ہمیشہ میرے اندررہوگے، میں تم سے محبت کرتی ہوں اورہمیشہ تمہیں یاد کروں گی جب تک کہ ہم دوبارہ نہیں مل جاتے۔



ترشالا دت اکثراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی اوراپنے بوائے فرینڈ کی تصاویر شیئر کرتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی اپنے دوست کا نام ظاہرنہیں کیا۔ ترشالا کی پوسٹ کے مطابق ان کے دوست کی موت 2 جولائی کو ہوئی تھی تاہم موت کی وجہ کیا تھی اس بارے میں بھی ترشالا نے کچھ نہیں بتایا۔



واضح رہے کہ ترشالا دت سنجے دت کی پہلی بیوی رچا شرما کی بیٹی ہیں اورتعلیم حاصل کرنے کی غرض سے امریکا میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔