لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے 10 مسلح ملزمان گرفتار

گرفتار افراد اجرتی قاتل ہیں جو پیشی پر آئے ملزم کو قتل کرنا چاہتے تھے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک July 04, 2019
گرفتار افراد اجرتی قاتل ہیں جو پیشی پر آئے ملزم کو قتل کرنا چاہتے تھے، پولیس ذرائع۔ فوٹو : فائل

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے 10 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر سے 10 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق 3 افراد اسلحہ سے لیس عدالت کی پارکنگ میں کھڑے تھے جب کہ 7 افراد عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 10 عدد پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گرفتار افراد اجرتی قاتل ہیں، گرفتار افراد آج پیشی پر آئے ملزم کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔