ایچ ای سی نے تعلیمی اداروںمیںفیس ری فنڈپالیسی منظورکرلی

سا لانہ سسٹم میںکلاسوںکے آغازکے 15دن تک مکمل،30 دن تک نصف فیس ری فنڈہوگی


Numainda Express August 29, 2012
سا لانہ سسٹم میںکلاسوںکے آغازکے 15دن تک مکمل،30 دن تک نصف فیس ری فنڈہوگی۔ فوٹو: فائل

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے اعلیٰ تعلیمی اداروںمیںفیس ری فنڈ اسٹینڈرڈ پالیسی کی منظوری دیدی ہے،اس حوالے سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرکے ہائیرایجوکیشن انسٹی ٹیوشنزکے وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی کااجلاس ہواجس کی صدارت انجینئر سیدامتیاز حسین گیلانی نے کی، دیگرممبرا ن میں احمد فاروق بزئی،پروفیسرڈاکٹرمعصوم یاسین زئی،پروفیسرقبلہ ایاز ،ڈاکٹر انیس احمداوردیگرشامل تھے۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ اگرکوئی طالبعلم کسی یونیورسٹی میں داخلہ منسوخ کر اناچاہتاہو توسیمسٹر سسٹم میںکلاسز کے آغاز سے7روزاور سالانہ سسٹم میں کلاسزکے آغازسے15روزتک اس کی مکمل ٹیوشن فیس ری فنڈ کردی جائے گی،جبکہ سیمسٹرسسٹم میں 15 دن سے اوپرکلاس میں بیٹھنے والوں اور سالانہ سسٹم میں30 دنوں سے زیادہ بیٹھنے والوںکی نصف فیس ری فنڈ کی جائے گی۔سیمسٹرسسٹم میںکلاسزکے آغازسے سولہویںدن اور سالانہ سسٹم میں کلاسزکے آغاز سے31 دن کے بعدفیس ری فنڈنہیںکی جائے گی۔ پالیسی کااطلاق ملک کے تمام پبلک اورپرائیویٹ اعلیٰ تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں