پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے اسٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے وزیر خارجہ

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے متوقع دورہ پاکستان کی خبر خوش آئند ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک July 04, 2019
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے متوقع دورہ پاکستان کی خبر خوش آئند ہے، وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے اسٹیڈیم کا استعمال ہونا تشویشناک ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے اور ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے اسٹیڈیم کا استعمال ہونا تشویشناک ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے متوقع دورہ پاکستان کی خبر خوش آئند ہے، حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے سنسنی خیر مقابلے کے بعد شکست پر افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے اور بعض مشتعل شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش بھی کی جب کہ گرین شرٹس کی سپورٹ پر اسٹیڈیم اور اطراف کی سڑکوں پر دھاوا بھی بولا جس سے کچھ پاکستانی سپورٹرز زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں