ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے مشیر خزانہ

اسکیم سے ایک لاکھ 37ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا اور 70 ارب روپے جمع ہوئے، عبدالحفیظ شیخ


ویب ڈیسک July 04, 2019

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا اور 70 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت رونیو حماد اظہر اور چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانا ہے، اسکیم سے کالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا، ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا اور 70ارب روپے اکٹھے ہوئے جبکہ تقریباً تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں بڑی تعداد نئے ٹیکس گزاروں کی ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد پہلی مرتبہ ٹیکس نیٹ میں آئے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہر سال 2 ارب ڈالر ملیں گے اور 8جولائی تک آئی ایم ایف کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر مل جائیں گے، اس قرض پر شرح سود3فیصد ہے، اسٹیٹ بنک کو زیادہ خودمختاری دی ہے، تاکہ وہ انٹرنیشنل بینک کے طور پر ابھرے۔

وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ جہاں بھی بے نامی جائیداد ہے پکڑیں گے، قانون کا بلاتفریق نفاذ کیا ہے، پی ٹی آئی کا ہو کسی اور جماعت کا سب پر قانون کا اطلاق ہوگا۔ شبرزیدی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو ہراساں نہیں کرنا چاہتے، صنعتکاروں کو مہذبانہ طریقے سے کہیں گے ریٹرنز جمع کرائیں، ہمارے پاس پنجاب میں پراپرٹی کا سارا ڈیٹا آ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں