وزیر ستان کے بعد باجوڑایجنسی کا دورہ کروں گاعمران خان

قبائلی علاقوں میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے، وفد کی بات چیت

قبائلی علاقوں میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے، وفد کی بات چیت۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر ستان کے بعد باجوڑ ایجنسی کا بھی دورہ کروں گا۔ وہ یہاں باجوڑ ایجنسی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔


وفد نے عمران خان کو باجوڑ ایجنسی کے دورے کی دعوت دی جس پر عمران خان نے کہا کہ وزیر ستان کے دورے کے بعد باجوڑایجنسی کا دورہ کرونگا، وفد نے فاٹا میں تحریک انصاف کی سرگرمیوں کے حوالے سے عمران خان کو بتایا کہ تحریک انصاف قبائلی علاقوں کی مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story