وزیراعظم 22جولائی کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گےترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے معاونین پر تشدد پر اظہار تشویش


ویب ڈیسک July 04, 2019
ترجمان دفتر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے معاونین پر تشدد پر اظہار تشویش فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے اور 22 جولائی کو ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، ملاقات کا ایجنڈا سفارتی سطح پرطے کیاجارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے معاونین پر تشدد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے3ہفتےمیں40 نہتےکشمیریوں کوشہیدکیا، حریت رہنماؤں کوبدنام زمانہ تہاڑجیل میں رکھاگیا ہے، پاکستان کو حریت قیادت کی حراست پرشدیدتشویش ہے، سرینگرکےاخبارکےایڈیٹرکی حراست کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے ساتھ تشدد کی خبروں پر شدید تشویش ہے، بھارت عالمی برادری کوگمراہ کرنابندکرے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرتارپورراہداری پرمثبت طریقےسےکام ہورہا ہے، اس پرمذاکرات کیلئےبھارت کو 14جولائی کی تاریخ دی ہے جو واہگہ پاکستان میں ہونگے، بھارتی وزیراعظم کو دعوت نہیں دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ داؤدابراہیم پاکستان میں نہیں اور دولت مشترکہ میں پاک بھارت وزرائےخارجہ کی ملاقات کا امکان نہیں، بی ایل اے کوامریکانےدہشت گردجماعتوں کی فہرست میں ڈالا جو بڑی کامیابی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں