میرا کی ’’باجی‘‘ نے 4 دن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کمالیے

اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی


ویب ڈیسک July 04, 2019
فلم میں میرا بہترین پرفارمنس دینے کے ساتھ بہت خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔ فوٹوفائل

اداکارہ میرا کی فلم''باجی'' نے ریلیز کے 4 دنوں میں 3 کروڑ سے زائد کمالیے۔

اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورماڈل آمنہ الیاس کی فلم ''باجی'' نے ریلیز کے 4 دنوں میں 33 ملین تقریباً ساڑھے تین کروڑ کمالیے۔اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا 4 دنوں کا بزنس شیئر کراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BzaeGcvHU9E/"]

28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ''باجی'' شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس فلم کو اداکارہ میرا کی فلموں میں واپسی قراردیاجارہاتھا۔ فلم میں میرا بہترین پرفارمنس دینے کے ساتھ بہت خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے فلم میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ چیلنج سے بھرپور کردار کرنے کو ترجیح دی ہے اور فلم''باجی'' نے مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں