وزیراعظم عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئےہیں شہبازشریف

وہ وقت دور نہیں جب ان سے ایک ایک ظلم کا بدلہ لیاجائے گا، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 04, 2019
وہ وقت دور نہیں جب ان سے ایک ایک ظلم کا بدلہ لیاجائے گا، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل

KARACHI: صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، لیگی کارکنوں کو اپنے قائد سے ملنے سے روکا جارہاہے، وہ وقت دور نہیں جب ان سے ایک ایک ظلم کا بدلہ لیاجائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کارکنان کو ان کے لیڈر سے ملنے دو، کارکنان قائد کی محبت میں جیل کے باہر موجود ہیں تاہم عمران خان کا یہ ڈرامہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ ڈیڑھ گھنٹے تک نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی، اقتصادی صورتحال اور آئندہ کی پارٹی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں