مریم نواز کی نواز شریف سے ہفتے میں 2 روز ملاقات کے لیے درخواست دائر

نواز شریف پر جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک July 04, 2019
نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت ہے فوٹو: فائل

مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے ہفتے میں 2 روز ملاقات کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ نواز شریف سے کارکنوں اور پارلیمنٹرینز کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں۔

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں ایک کے بجائے 2 روز ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے اور نواز شریف سے کارکنوں اور پارلیمنٹرینز کی ملاقات پر بھی پابندی ختم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں