حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں اضافہ کردیا

سیونگ اکاونٹ کا سالانہ منافع 8.50 فیصد سے بڑھا کر 10.25 فیصد سالانہ کردیا گیا


ویب ڈیسک July 04, 2019
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح پر 650 روپے اضافہ کیا گیا۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: حکومت نے قومی بچت اسکیم میں منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 650 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت سیونگ سرٹیفکیٹس پر ملنےوالا منافع 5700 روپے سے بڑھا کر 6350 روپے کردیا گیا ہے، ماہانہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنر بینیفٹ اکاونٹس پر منافع 40 روپے ماہانہ اضافہ کے ساتھ 1190 روپے سے بڑھا کر1230 روپے ماہانہ کردیا گیا۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 80 روپے ماہانہ اضافہ کے ساتھ 1000روپے سے بڑھا کر 1080روپے ماہانہ، تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلئے منافع 570 روپے اضافہ کے ساتھ 2450 روپے سے بڑھا کر3020 روپے، چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلئے منافع 1150روپے اضافہ کے ساتھ 4940روپے سے بڑھا کر6099 روپے، بارہ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلئے منافع 2300روپے اضافہ کے ساتھ 9980روپے سے بڑھا کر12280 روپے، اور سیونگ اکاونٹ کا سالانہ منافع 8 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھا کر 10 اعشاریہ 25 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں