سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

ملک میں فی تولہ سونا 77 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے، سندھ صرافہ بازار

دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے کمی کے بعد 66 ہزار 186 روپےہوگئی. ۔ فوٹو: فائل

سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 77 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روان ہفتے جہاں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے وہیں سونے کی بڑھتی قیمت بھی تھم گئی ہے، جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 5 پیسے کمی کے بعد 157.61 سے کم ہوکر 156.56 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں50 پیسے کمی کے بعد 157 روپے کی سطح پربند ہوا۔

ڈالر کی گرتی قیمت کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی ہوگئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1414 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی بے قدری کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 77 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 66 ہزار 186 روپے ہوگئی۔

 

 
Load Next Story