کرکٹ میچز دکھانے کی بولی میں حصہ نہ لینے پر پی ٹی وی حکام کی سرزنش
سابق ایم ڈی یوسف بیگ کے دورمیں بولی میں حصہ لیاتھاتواب کیوں نہیں لیا،کمیٹی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے کرکٹ میچزکے حقوق کی نیلامی کی بولی میں پی ٹی وی کی جانب سے حصہ نہ لینے پر تحفظات اورتشویش کااظہارکیاہے اس معاملے کا کمیٹی (آج) منگل کواپنے اجلاس میں جائزہ لے گی۔
کمیٹی کااجلاس پیر کو چیئرمین کمیٹی سینیٹرکامل علی آغا کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹرفرحت اللہ بابر،سعید غنی،سعیدہ اقبال،فرح عاقل، ظفرعلی شاہ اوردائود اچکزئی نے شرکت کی۔ کمیٹی نے سری لنکااورجنوبی افریقہ کرکٹ سیریز عوام کو دکھانے کے رائٹس کی بولی میں شامل نہ ہونے پرپی ٹی وی حکام کی سرزنش کی۔کمیٹی کاکہناتھا کہ جب سابق ایم ڈی یوسف بیگ مرزاکے دورمیں بولی میں حصہ لیاتھاتوموجودہ پی ٹی وی انتظامیہ نے حصہ کیوں نہیں لیا۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں معاملے کی چھان بین اورتفصیلات جاننے کے لیے سابق منیجنگ ڈائریکٹریوسف بیگ مرزا اورمحمد ارشدخان کومعاونت کے لیے بلالیاہے۔
اجلاس میں موجودہ ایم ڈی پی ٹی وی قاضی مصطفی کی طرف سے پی ٹی وی میں ڈائریکٹرز کی تعیناتی'بھرتی اور ٹرانسفر کی رپورٹ پیش کی جسے کمیٹی نے مستردکردیا۔کمیٹی کے چیئرمین نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹرنذیرسعید سے کہا کہ وزارت اس معاملے پررپورٹ پیش کرے۔اس موقع پرکمیٹی نے میڈیا کے خلاف مقدمات کے اندراج پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔کمیٹی نے کہاکہ آزادی صحافت پرکوئی قدغن نہیں لگا سکتا اس پرچیئرمین کمیٹی نے کہا کہ باہمی مشاورت سے ضابطہ اخلاق تشکیل دیاجائے۔چیئرمین پیمرانے بھی کمیٹی کوبریفنگ دی۔