بے نامی اثاثوں سے متعلق نوٹس میڈیا پر نام ظاہر ہونے سے افسران کو مشکلات

سیاسی شخصیات کے نمائندے بھی دفاتر سے رابطہ کرکے خبر میڈیا پر لیک ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔


Staff Reporter July 05, 2019
سیاسی شخصیات کے نمائندے بھی دفاتر سے رابطہ کرکے خبر میڈیا پر لیک ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے بے نامی اثاثوں کی ضبطگی سے متعلق نوٹسز میڈیا کو جاری کیے جانے سے ایف بی آرکے افسران عدم تحفظ کا شکارہوگئے ہیں کیونکہ میڈیا کو جاری کردہ نوٹسز میں متعلقہ افسران کے نام وشناخت بھی ظاہر ہوگئی۔

افسران نے شکوہ کیا ہے کہ ایف بی آرافسران پہلے ہی اہم سیاسی کیسز کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار تھے کیونکہ مشکوک افراد ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن اب بے نامی اثاثوں کے خلاف کاروائی کے نوٹسزباہر آنے اورمیڈیا پر نام ظاہر ہونے سے ایف بی آرافسران کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

اب سیاسی شخصیات کے نمائندے بھی دفاتر سے رابطہ کرکے خبر میڈیا پر لیک ہونے کا شکوہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے افسران شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں