ایران کا 5 لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے میں اظہار دلچسپی

بارٹر ٹریڈ کیلیے دونوں ممالک کوگندم، چینی، چاول، فروٹ جیسی چند اشیا کا انتخاب کرناہوگا، مشیر وزیراعظم


Numainda Express July 05, 2019
بارٹر ٹریڈ کیلیے دونوں ممالک کوگندم، چینی، چاول، فروٹ جیسی چند اشیا کا انتخاب کرناہوگا، مشیر وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہناہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران سے تجارتی تعلقات مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی وزیر برائے صنعت و تجارت و کان کنی رضا رحمانی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے کہاکہ بارٹر ٹریڈ کیلیے دونوں ممالک کوگندم، چینی، چاول، فروٹ جیسی چند اشیا کا انتخاب کرناہوگا۔ ایرانی وفد نے5لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں