امید ہے ممنون تمام اکائیوں سے مساوی سلوک کرینگے الطاف حسین

ان سے آئین و قانون کی حکمرانی کیلیے کام کرنے کی توقع ہے، منصب سنبھالنے پر مبارکباد


Express Desk September 10, 2013
کوہاٹ کچہری پر خود کش حملے کی مذمت،چنیوٹ اور جہلم میں حادثات پر اظہار افسوس فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جناب ممنون حسین کو پاکستان کے صدر مملکت کے منصب پر فائز ہونے پر ایم کیو ایم کے تمام کارکنوں اور عوام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ ممنون حسین صدر مملکت کی حیثیت سے پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی، جمہوری نظام کے استحکام اور ملک کے عوام کے اجتماعی مفاد کے لیے اپنے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیں گے اور وفاق پاکستان کے آئینی سربراہ مملکت کی حیثیت سے ملک کی تمام اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کریں گے۔



علاوہ ازیں الطاف حسین نے کوہاٹ کچہری میں دہشت گردوں کے خود کش حملے اور فائرنگ کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوہاٹ کچہری میں دہشت گردوں کا خود کش حملہ اور فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کا تسلسل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔