ممبئی حملوں میں بھارتی انتہاپسند تنظیم ملوث تھیبھارتی دانشور

سمجھوتاایکسپریس پرحملے کی نگرانی بھارتی فوج کا حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کررہا تھا


Online/ August 29, 2012
سمجھوتاایکسپریس پرحملے کی نگرانی بھارتی فوج کا حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کررہا تھا، فوٹو؛ فائل

بھارتی دانشور اورصحافی وی ٹی راج شیکرنے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی حملوں میں بھارت کی انتہاپسند خفیہ تنظیم ابھینوبھارت بھی ملوث تھی، جس کے تمام ارکان مہاراشٹر کی ناسک جیل میں قید ہیں۔

بھارتی دانشور اورصحافی وی ٹی راج شیکرنے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ تنظیم سمجھوتاایکسپریس سمیت کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے اور ممبئی حملوں میں بھی وہی ملوث ہے،سمجھوتا ایکسپریس حملے کی نگرانی بھارتی فوج کے حاضرسروس لیفٹیننٹ جنرل شری کانت پروہت کررہا تھا، میڈیا نے بھی اس تمام معاملے کو عوام سے چھپایا جس کا مقصداپنے مذہب کے لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں