اے پی سی میں پروٹوکول نہیں امین فہیم اعلامیہ پر دستخط نہیں کیے واک آؤٹ کیا

میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں اے پی سی میں پیپلز پارٹی کو مناسب جگہ نہیں دی گئی، امین فہیم


Monitoring Desk September 10, 2013
میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں اے پی سی میں پیپلز پارٹی کو مناسب جگہ نہیں دی گئی، امین فہیم. فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر امین فہیم نے کہا ہے کہ اے پی سی میں ہمیں پروٹوکول نہیں ملا۔

میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں اے پی سی میں پیپلز پارٹی کو مناسب جگہ نہیں دی گئی، اس لیے میں نے وہاں سے واپس جانا مناسب سمجھا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا کہ پی پی کا ایک مقام ہے جو اسے ضرور ملنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں متفقہ فیصلہ صحت مندانہ اقدام ہے۔ آن لائن نے ایک نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امین فہیم نے واک آئوٹ کیا اور اے پی سی کے اعلامیہ پر دستخط نہیں کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔