
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے توماڈل ٹاؤن میں قتل ہونے والے معصوم لوگوں پربرستی گولیاں یاد آجاتی ہیں، خواتین اورضعیفوں پربے بہیمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا، سیاست کے گلوبٹ کس منہ لیکچردے رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان آئین اورقانون کی حکمرانی کا نام ہے، قانون سے کوئی بالا نہیں، قانون کو اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بارآزاد قانون کا سامنا ہے توچیخیں توسنائی دیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔