کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں آصف زرداری

آئین سے انحراف کے مضر اثرات نکلیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہے، سابق صدر


ویب ڈیسک July 05, 2019
آئین سے انحراف کے مضر اثرات نکلیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے 5 جولائی سے متعلق پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، دنیا کی طاقت ہمیں آئیں کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کے اصول سے نہیں ہٹا سکتی، 5 جولائی نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، اس دن جمہوریت پر شب خون مار کر فرقہ وارانہ تعصب، کلاشنکوف کلچر، ہیروئن کی لعنت کو فروغ دیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے، غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیار ہوتا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبایا جائے، کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو خودمختاری ملی ہے۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئین سے انحراف کے مضر اثرات نکلیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہے، مضبوط اور مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں