مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید
بھارتی افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے نروانی میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران تشدد کا مظاہرہ کیا گیا۔
فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ قابض افواج نے اسی دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بے گناہ نوجوان کی شہادت کے بعد ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔