چھاپے جاری گیلانی فلور ملز پر چھاپہ لاکھوں کی گیس چوری پکڑی گئی

فلور مل میں ڈومیسٹک میٹر کو کمرشل استعمال کیا جا رہا تھا، کنکشن منقطع، مقدمہ درج


Numaindgan Express September 10, 2013
سرگودھا، ساہیوال میں 19افراد کیخلاف مقدمات درج، خوشاب میں 4 ملزمان کی ضمانت منظور فوٹو: فائل

ٹاسک فورسز اور واپڈا وسوئی گیس ٹیموں نے بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ادھر جمال دین والی میں گیلانی فلور ملز میں لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑے جانے پر ملز کا گیس کنکشن منقطع کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ سوئی گیس کے ڈپٹی چیف انجینئر ثمن علی کی سربراہی میں ٹیم اور پولیس نے گیلانی فلور ملز پر چھاپہ مارا تو وہاں ڈومیسٹک میٹر کو کمرشل استعمال کیا جا رہا تھا، بوگس میٹر پر 50 کے وی جنریٹر اور تندور چلایا جا رہا تھا، سوئی گیس ٹیم نے بوگس میٹر اتار کر فلور مل کی گیس بند کر دی جبکہ ملز مالکان کے خلاف تھانہ بھونگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقامی لوگوں نے گیس چوری کے انکشاف پر ملز مالکان کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



دریں اثنا سرگودھا، بھیرہ، ساہیوال اور گروٹ میں پانی و بجلی چوری کرنیوالے 19افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب محمد اختر بہادر نے گیس چوری میں ملوث 4 ملزمان توفیق، ظفر، اعظم اور الف الرحمٰن کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں اور انھیں ایک ' ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |