حبس بے جا رشوت طلبی ایف آئی اے امیگریشن کے 2 اہلکارگرفتار

کوریاسے لوٹنے والے 2مسافروں کواکبرسرکی اوراشفاق منگی نے حبس بے جامیں رکھا


Staff Reporter September 10, 2013
رہائی کے عوض رشوت وصول کی،بلاجوازتشددکانشانہ بھی بنایا،مقدمہ درج کرلیاگیا فوٹو: فائل

مسافروں کوایئرپورٹ پرکئی گھنٹوںتک حبس بے جامیں رکھ کررہائی کے عوض رشوت وصول کرنے کے الزام میں ایف آئی اے امیگریشن کے شفٹ انچارج اکبرسرکی سمیت 2اہلکاروں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریاسے 26اور 27اگست کی درمیانی رات کیتھے پیسیفک کی پروازسے کراچی ایئرپورٹ آنے والے 2مسافروں محمدارشاد اور شاہدکی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہواکہ دونوں افراد چنددن قبل کراچی ایئرپورٹ سے ہی جنوبی کوریا روانہ ہوئے تھے اور ان کے پاس کوریاکا وزٹ ویزا موجود تھا تاہم جنوبی کوریاکے امیگریشن حکام نے اپناصوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے انھیںجنوبی کوریامیں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ ان دونوں کی نہ صرف سفری دستاویزات درست تھیں بلکہ وہ کسی غیرقانونی عمل میں ملوث بھی نہیں پائے گئے تھے۔



تاہم ان کی پاکستان آمدپر ایف آئی اے امیگریشن آمدکے شفٹ انچارج محمداکبر سرکی نے انھیں بلاجواز نہ صرف تشددکا نشانہ بنایابلکہ مسلسل 6گھنٹے تک حبس بے جامیں بھی رکھا۔ ملزمان کی جانب سے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کودی جانے والی درخواست کے مطابق ایف آئی اے کی حراست کے دوران اکبرسرکی نے ان پردبائو ڈالاکہ اگرانھوں نے رشوت کی ادائیگی نہیں کی تونہ صرف ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جائے گا بلکہ مزیدتشدد کانشانہ بھی بنایاجائے گا۔ دونوںشہریوں کی درخواست پرمحکمہ جاتی تحقیقات کے دوران شفٹ انچارج اکبرسرکی پرالزامات ثابت ہونے پرایف آئی اے کرائم سرکل میں اکبرسرکی اور ہیڈمحرر اشفاق منگی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کوباقاعدہ گرفتارکر لیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |