حکومت ایسے بیج نہ بوئے جنہیں کاٹنا مشکل ہوجائے حمزہ شہباز
احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے بیج نا بوئے جس کو کاٹنا مشکل ہوجائے اور یہ تماشہ زیادہ دیر تک نہیں چلتا۔
احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت میں پیش ہونے سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں حمزہ شہباز نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے رانا ثنااللہ پر کیا کیس بنا اور اس پر سب ہنس رہے ہیں، یہ گرفتاری نہیں قوم کے ساتھ تماشہ ہے اور ایسے تماشے زیادہ دیر نہیں چلتے، آج بھی بھینس چوری اور منشیات کے مقدمے کیے جارہے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے بیج نا بوئے جسے کاٹنا مشکل ہوجائے، حکومت کو سیاسی انتقام سے بالاتر ہوکر سامنے آنا چاہیے اور یہ دن تھوڑے ہیں ظلم کی رات ڈھل جائے گی، مجھے اپنی فکر نہیں اللہ ملک کی خیر کرے۔