حج پروازیں کراچی کوئٹہ لاہور اوراسلام آباد سے جدہ روانہ

پی آئی اے کاحج آپریشن 9 اکتوبر تک جاری رہیگا، 70ہزار عازمین سفر کریں گے


Numainda Express/staff Reporter September 10, 2013
کراچی: پی آئی اے کے ایم ڈی محمد جنید یونس پہلی حج پرواز سے جانیوالے عازمین کو رخصت کررہے ہیں ۔ فوٹو : آئی این پی

دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

روا ں سال پی آئی اے کے ذریعے70 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔ پیر کو پی آئی اے کی پروازیں کراچی، کوئٹہ ، لاہور اور اسلام آباد سے جدہ روانہ ہو گئیں، حج آپریشن9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور نے پاکستان کے اندر مختلف حاجی کیمپوں اور سعودی عرب میں تمام انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیدی ہے۔



دریں اثنا ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری حج شہزاد احمد نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں عازمین حج کوگردن توڑ بخار اور فلو کی ویکسین دی جارہی ہے۔ رواں سال سعودی عرب کی خصوصی ہدایت پر کسی حاجی کو بغیر ویکسین کے سفر کی اجازت نہیں ہو گی، انھوں نے کہا کہ حاجی کیمپوں میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ تمام عازمین حج اپنی پرواز سے ایک ہفتے قبل متعلقہ حاجی کیمپ جا کرگردن توڑ بخار اور فلو کی ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں