بارشوں کا سلسلہ جاری باغ میں مسافر بس نالے میں بہہ گئی 4جاں بحق 12 لاپتہ

پشاور میں نالہ بڈھنی بپھر گیا، جمرود اور سنجاوی میں طوفانی بارشوں سے تباہی، آئندہ ہفتے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو گا


Numaindgan Express August 29, 2012
پشاور:شدید بارشوں کے باعث چارسدہ روڈ سے سیلابی ریلا گزررہا ہے جبکہ گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ فوٹو: این این آئی

پشاورسمیت ملک کے متعدد علاقوں بارش ہوئی جبکہ جمرود اور سنجاوی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ ادھر آزاد کشمیر کے علاقہ باغ میں مسافر بس برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے باعث 4افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ پلی دری کے قریب پیش آیا، بس میں 28افراد سوار تھے جن میں سے 12مسافر شدید زخمی جبکہ 12لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ ادھر پشاور میں موسلادھار بارش سے بڈھنی نالے کا پانی چارسدہ روڈ پر دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالتے رہے اور اپنی اشیا محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے جبکہ پشاور سے چارسدہ جانیوالی روڈ پر تین تین فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک گھنٹوں معطل رہی۔

دریں اثناتحصیل جمرود میں تیزآندھی اور بارش سے کچے مکانات منہدم اور فصلوں کو نقصان پہنچا، متعدد درخت اور کھمبے اکھڑ گئے جبکہ سیلابی ریلے میں جمرود تا غنڈی سڑک اور مال مویشی بہہ گئے۔ آئی این پی کے مطابق سنجاوی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں، سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات منہدم اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔حیدرآباد میں منگل کی شب ہلکی بارش ہوئی، میرپورخاص، ڈگری، بدین، سانگھڑ، جام صاحب ، مٹھی، اسلام کوٹ، ٹنڈو آدم، عمر کوٹ، کنری، سامارو، ٹنڈو الہیار، بھٹ شاہ، مٹیاری منگل کی شام بارش کا ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جو وقفے وقفے سے کئی گھنٹے جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |