ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 78 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ،آل سندھ صرافہ بازار۔ فوٹو:فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے کے بعد 78 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں، انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوکر 156.92 روپے پر بندا اور کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.50 روپے تک بھی فروخت کیا گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کی سطح پر ہی بند ہوا، ڈالر کی قدر بڑھتے ہی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بھی بالترتیب 900 روپے اور 774 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1414 ڈالر پر برقرار رہی تاہم کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 78 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 66 ہزار 960 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

 

 
Load Next Story