پاکستان اورکورین کمپنی میں ہائیڈل پاورپروجیکٹ کا معاہدہ

کوٹلی کے مقام پر159ملین ڈالرکا یہ منصوبہ 2017 کے آخرتک مکمل ہوگا


Numainda Express September 10, 2013
کوٹلی کے مقام پر159ملین ڈالرکا یہ منصوبہ 2017 کے آخرتک مکمل ہوگا. فوٹو فائل

WASHINGTON: پاکستان اورجنوبی کوریاکی پاورکمپنی (میراپاورلمیٹڈ) کے درمیان 100 میگا واٹ کا ہائیڈل پاورپروجیکٹ کامعاہدہ طے پاگیا، آزادکشمیر کی تحصیل کوٹلی کے مقام پر 159ملین ڈالرکا یہ منصوبہ 2017 کے آخرتک مکمل ہوگا۔

پرائیویٹ پاورانفرااسٹرکچر بورڈمیں منعقدہ تقریب میں معاہدے پردستخط کیے گئے جس کے مطابق 100میگاواٹ کے گل پورہائیڈل بجلی منصوبے کی ابتدائی 20فیصد سرمایہ کاری کوریاکے سرمایہ کار کریں گے جبکہ 80 فیصد سرمایہ کاری ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اورکوریا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کی جانب سے کی جائے گی۔



منصوبے سے 465ملین یونٹ بجلی ہرسال نیشنل گرڈمیں شامل ہوگی۔ معاہدے پرسیکریٹری پانی وبجلی اورپرائیویٹ پاورانفرااسٹرکچر بورڈ(پی پی آئی بی)کے منیجنگ ڈائریکٹرسیف اللہ چٹھہ اورجنو بی کوریاکی کمپنی میراپاورلمیٹڈکے چیف ایگزیکٹوکم جی وانگ نے دستخط کیے۔ اس موقع پروفاقی وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں