طالبان کو بھارت اوراسرائیل سپورٹ کررہے ہیں لارڈ نذیر

سابق صدر مرسی کوغزہ بارڈرکھولنے کی سزا دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب


INP September 10, 2013
امریکاکاشام سے متعلق دہرامعیار ہے،عرب ممالک کومسلمانوں کویکجا کرنا چاہیے فوٹو : فائل

برطانوی ہائوس آف لارڈ کے ممبرلارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ طالبان کو بھارت اور اسرائیل سپورٹ کر رہے ہیں۔

لاہورہائیکورٹ بار کی دعوت پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ جبکہ افغانستان میں طالبان کے جانے کے بعد عورتوں پرتشدد اور منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے مصر میں اخوان المسلمون پرجنرل سیسی کے مظالم پر کہا کہ سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کوغزہ بارڈرکھولنے کی سزا دی گئی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا شام سے متعلق دہرا معیار ہے۔911 اور 7،7 کے واقعات کا مقصد مسلمانوں کوآپس میں الجھا کر اپنے مقاصد کا حصول تھا جبکہ عرب ممالک میں نفرتیں پھیلا کرانکے قدرتی وسائل پرقبضہ کرنا ہے۔لارڈ نذیر نے کہا کہ عرب ممالک کو تمام ترمفادات سے بالاتر ہو کرمسلمانوں کو یکجا کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔