ایشائی ترقیاتی بینک نے کراچی بس منصوبے کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

منصوبہ مکمل ہونے کہ بعد 3 لاکھ کراچی کے شہری روزانہ سفر کرسکیں گے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ


ویب ڈیسک July 05, 2019
ریڈ لائن منصوبے کے تحت 29 اسٹیشنز قائم ہوں گے، صوبائی وزیر۔ فوٹو:فائل

کراچی بس منصوبے کیلئے ایشائی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی بس منصوبے کیلئے ایشائی ترقیاتی بینک نے قرضے کی منظوری دے دی ہے اور سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈ لائن منصوبے کے لئے ایشائی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دی ہے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سندھ دشمن پالیسیوں پر اتر آئی ہے، بی آرٹی منصوبوں میں تاخیرکی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہے جب کہ وفاق نے کراچی کے 2 اہم ٹرانسپورٹ کے منصوبے ریڈلائن اور ییلولائن ایکنک میں شامل ہی نہیں کیے تھے، وفاق کی جانب سے نظر انداز کرنے پر سندھ حکومت کو ایشین ترقیاتی بینک سے رابطہ کرنا پڑا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کی عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا بڑا منصوبہ دیا ہے، ریڈ لائن منصوبے کے تحت 29 اسٹیشنز قائم ہوں گے، منصوبہ مکمل ہونے کہ بعد 3 لاکھ کراچی کے شہری روزانہ سفر کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں