بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے حالیہ ورلڈکپ میں 470 رنز بنائے جب کہ جاوید میانداد نے ورلڈ کپ 1992 میں 437 رنز جوڑے تھے


Abbas Raza July 05, 2019
بنگلا دیش کے خلاف 96 کی اننگز کھیلنے کے بعد حالیہ میگاایونٹ میں ان کے رنز کی تعداد 470 ہوگئی ہے، فوٹو: فائل

بابر اعظم کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

بنگلا دیش کے خلاف 96 کی اننگز کھیلنے کے بعد حالیہ میگاایونٹ میں ان کے رنز کی تعداد 470 ہوگئی ہے جب کہ جاوید میانداد نے ورلڈ کپ 1992 میں 437 رنز جوڑے تھے، سعید انور نے 1999کے میگا ایونٹ میں 368 رنز بنائے تھے۔

مصباح الحق نے گزشتہ ورلڈ کپ میں 350 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے تھے جب کہ رمیز راجہ نے 1987 کے بعد 1992 میں بھی 349 رنز جوڑے۔ بابراعظم ورلڈ کپ 2019 کے ٹاپ سکوررز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں