ٹائیگر ہی وہ واحد اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے ہریتھک روشن

یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم میں ٹائیگر شروف کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا، ہریتھک


ویب ڈیسک July 05, 2019
ٹائیگر کے ایکشن اوراداکاری نے میرے اندر کے اداکار کو مزید جگایا۔،ہریتھک روشن

لاہور: بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ ٹائیگر شروف ہی وہ واحد اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے۔

ہریتھک روشن نے ایک میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ فلموں میں زیادہ تر ہیرو کے کردار کے بعد میں اب کچھ مختلف کام کرکے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم کا انتخاب کیا جس میں میرے ساتھ ٹائیگر شروف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ہریتھک نے کہا کہ 'قابل' اور 'سپر 30' جیسی فلموں کے بعد میں کسی ایسے اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا جس کی اداکاری اورایکشن لاجواب ہوں اوریہ چیز میں نے ٹائیگرشروف میں دیکھی اورایسا لگا کہ ٹائیگر ہی وہ اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے۔ ہریتھک نے کہا کہ ٹائیگر کے ایکشن اوراداکاری نے میرے اندر کے اداکار کو مزید جگایا۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف ان دنوں یش راج کی پروڈکش میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کر رہے ہیں جوکہ اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔