کنگنا کی بہن نے ورون اورتاپسی کے بعد دپیکا کو بھی نہ بخشا
ڈپریشن کے نام پر شہرت حاصل کرنے کا یہ کیا گھٹیا اور واہیات طریقہ ہے، رنگولی چاندیل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ڈپریشن سے متعلق بنائی گئی ویڈیو کو باراتیوں کا ناچ قرار دے دیا۔
بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ' The Live Love Laugh Foundation ' کے نام سے تنظیم ہے جوکہ ذہنی امراض پر کام کرتی ہے اور ان بیماری کا شکار ہونے والے مریضوں کی رہنمائی کرتی ہے تاہم اس تنظیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دپیکا پڈوکون ایک خاتون کا ہاتھ تھامے خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ دپیکا پڈوکون نے قومی چینل پرعوام کے سامنے ڈپریشن سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا تھا اور اداکارہ کی اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے تاہم تنظیم کی جانب سے جاری کردہ یہ ویڈیو کنگنا کی بہن کو پسند نہ آئی اور انہوں نے تلخ لہجے میں برہمی کا اظہار کر ڈالا۔
رنگولی چاندیل نے تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے یہ ڈپریشن ہوتا ہے ؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں لفظ 'مینٹل' سے مسٔلہ تھا مگر یہی لوگ ڈپریشن کی ویڈیو میں باراتیوں کی طرح ناچ رہے ہیں، ڈپریشن کے نام پر شہرت حاصل کرنے کا یہ کیا گھٹیا اور واہیات طریقہ ہے۔
یہ پڑھیں: کنگنا کی 'سستی کاپی' قراردئیے جانے پرتاپسی پنوں کا جواب
واضح رہے کہ کنگنا رناوت پہلے ہی فلم انڈسٹری میں جھگڑالو پن کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن اُن کی بہن رنگولی بھی کسی جنگجو سے کم نہیں، وہ آئے دن کسی نہ کسی بہانے بالی ووڈ اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں، وہ اب تک ادتتیا پنچولی، ورون دھون اور تاپسی پنو پر تنقید کے تیر برسا چکی ہیں۔