مظفر گڑھ میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بھائی اور بہن سمیت قتل

مظفر گڑھ کے نواحی گاؤں رنگ پور کےرہائشی ذوالفقارنے 1سال قبل رابعہ سے پسند کی شادی کی تھی


ویب ڈیسک September 10, 2013
رشتے کی رنجش پرلڑکی کے بھائیوں نے لڑکےکےگھروالوں پراندھا دھند فائرنگ کر دی. فوٹو: فائل

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے رنگ پور میں پسند کی شادی کرنےوالا نوجوان کو بھائی اور بہن سمیت قتل کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑ ھ کے نواحی گاؤں رنگ پور کےرہائشی ذوالفقار نے 1 سال قبل رابعہ سے پسند کی شادی کی تھی، گزشتہ رات رابعہ کے بھائی اپنی بہن سے ملنے ذوالفقار کے گھر گئے اور رشتے کی رنجش پرلڑکی کے بھائیوں نے لڑکےکےگھروالوں پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ذوالفقا ر، اس کا بھائی مسعود اور بہن تسلیم موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تا ہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں