نو منتخب صدر ممنون حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاک فوج کے چا ک وچوبند دستے نے نو منتخب صدر ممنون حسین کو سلامی پیش کی۔


ویب ڈیسک September 10, 2013
پاک فوج کے چا ک وچوبند دستے نے نو منتخب صدر ممنون حسین کو سلامی پیش کی۔ فوٹو ایکپسریس نیوز

ایوان صدر میں نو منتخب صدر ممنون حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چا ک وچوبند دستے نے نو منتخب صدر ممنون حسین کو سلامی پیش کی، واضح رہے کہ سابق صدرصدر آصف علی زرداری کی 5 سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز نومنتخب ممنون حسین نے ملک کے 12ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں