دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملکی معیشت تباہ کردی وزیراعظم نواز شریف

کرپشن سے پی آئی اے کوماہانہ 3.3 ارب کا نقصان ہورہا ہے، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ درست جگہ استعمال ہونا چاہیے، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 10, 2013
تمام وسائل بروئے کار لا کر نئے معاشی منصوبے شروع کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملائیشیا کے وزیر برائے حکومتی اصلاحات اور اعلیٰ سطح کا وفد خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر ملائیشین وزیر نے ملک میں 20 سال کے دوران ہونے والی ترقی کے خدوخال، اور بنیادی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی، کابینہ کو ملائیشیا کی ایئرلائن سےمتعلق بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنے کے لیے ملائیشیا کے اصلاحاتی پرگروام کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ کابینہ نے کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کرپشن اورنااہلی سے پی آئی اے کوماہانہ 3.3 ارب کا نقصان ہورہا ہے، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ درست جگہ استعمال ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے دنیا کی سرفہرست ایئر لائنزمیں شامل تھی، غلط مینجمنٹ اورسروسزکی عدم فراہمی سےاسے زوال آیا ہے، پی آئی اے کو ملائیشین ایئرلائنزسے سبق سیکھنا چاہیے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک مشکل ترین دورسے گزررہا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملکی معیشت تباہ کردی، ایسی صورت حال کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کیا جاسکتا، تمام وسائل بروئے کار لا کر نئے معاشی منصوبے شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |