آصف زرداری کوبیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پروفاق نے جواب جمع کرادیا

وزیر اعظم اندرونی معاملات، داخلہ، خارجہ اور قانون سازی سے متعلقہ امور پر صدر مملکت کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، جواب


ویب ڈیسک September 10, 2013
وزیر اعظم اندرونی معاملات، داخلہ، خارجہ اور قانون سازی سے متعلقہ امور پر صدر مملکت کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، جواب. فوٹو : فائل

سابق صدرآصف علی زرداری کوبیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پروفاق نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

وفاق کی جانب سے وزارت قانون نے سابق صدر آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا، جواب 4 نکات پر مبنی ہے، جس میں وفاق نے موقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت وزیر اعظم اندرونی معاملات، داخلہ، خارجہ اور قانون سازی سے متعلقہ امور پر صدر مملکت کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، ایوان صدرمیں ہونے والے اجلاسوں میں صدر کی موجودگی کو آئینی تناظرمیں دیکھا جائے، ایوان صدر وفاق کی علامت ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست میں وزارت قانون کوفریق نہیں بنایا گیا، اس درخواست سے درخواست گزار کا ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے کوئی حق متاثرنہیں ہوا، درخواست گزار کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ فریق ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایبٹ آباد آپریشن کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست منظور کرکے وفاق کو نوٹس جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |