پی آئی اے حج آپریشن 2019 اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح

وزیر اعظم کو ہوائی اڈوں پر بہتر سہولتیں بہم پہنچانے کے حوالے سے بریفنگ


احمد وقاص July 06, 2019
ایرانی وزیر، بیرسٹر سلطان کی ملاقاتیں، سونامی ٹری مہم کامیاب بنائی جائے، ٹویٹ۔ (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے حج آپریشن 2019اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے عازمین حج کو الوداع کیا، وزیر اعظم نے ایئر پورٹس پر تمام اداروں کو مسافروں کوبہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ قومی ایئر لائن کی پہلی حج پروز پی کے3003 ساڑھے تین سو عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس پہنچ گئی۔وزیر اعظم نے عازمین حج کو الوداع کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امیگریشن، کسٹم و دیگر ضروری مراحل کوممکنہ حد تک آسان اور سہل بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

دریں اثناؤزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ائیرپورٹس کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری ہوابازی کو ہدایت کی کہ ہوابازی پالیسی کے تحت ریگولیشن اور ہوائی اڈوں کے انتظامات کو علیحدہ کرنے کا عمل جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں