500 رنز کی بڑھک مارنے والی ٹیم کی بیٹنگ پلاننگ پر مبصرین اور شائقین حیران

ڈری سہمی پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون تو درکنار بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی سے گریز کیا۔


Sports Reporter July 06, 2019
ڈری سہمی پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون تو درکنار بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی سے گریز کیا۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE: ورلڈکپ میں بنگلادیش کیخلاف میچ میں 500رنز کی بڑھک مارنے والی پاکستان ٹیم کی بیٹنگ پلاننگ پر مبصرین اور شائقین بھی حیران رہ گئے۔

توقع کی جارہی تھی کہ سیمی فائنل تک رسائی کیلیے مشکل ترین ہدف کے تعاقب کیلیے مسلسل آؤٹ آف فارم فخرزمان کی جگہ آصف علی کو موقع دیا جائے گا، پہلے 10اوورز میں 100سے زائدرنز بنا کربڑے اسکور کی بنیاد رکھی جائے گی، مگر ڈری سہمی پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون تو درکنار بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی سے گریز کیا،پہلے چند اوورز میں ہی نظر آگیا تھا کہ گرین شرٹس سیمی فائنل کو بھول کر صرف اس میچ میں شکست سے بچنے کیلیے کھیل رہے ہیں۔

ابتدائی10اوورز میں 38اور 25اوورز میں صرف 4.60کے رن ریٹ سے 115رنز بنانے کے بعد کوئی موقع نہ تھا کہ 400کا خواب بھی دیکھا جا سکتا، 26گیندوں پر 43رنز بنانے والے عماد وسیم کے سوا کسی بیٹسمین کا اسٹرائیک ریٹ اتنا نہیں تھا کہ ٹیم کو 350کا مجموعہ حاصل کرنے میں مدد ملتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں