نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی ورلڈکپ کا حاصل قرار

اچھاکھیلنے کے باوجود بدقسمتی سے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے،سرفرازاحمد


Sports Reporter July 06, 2019
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھاری مارجن سے شکست مہنگی پڑگئی،کپتان۔ فوٹو:فائل

سرفراز احمد نے نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو ورلڈکپ کا حاصل قرار دیدیا۔

ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شروع میں ٹیم کمبی نیشن موثر نہیں رہا، ہم نے بھارت سے میچ میں ناکامی کے بعد بہتر حکمت عملی سے اچھی کرکٹ کھیلی،تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم بیک کیا لیکن بدقسمتی سے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی نہیں کر سکے، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھاری مارجن سے شکست مہنگی پڑ گئی۔

انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے میچ میں امام الحق، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجموعی طور پر بھی نوجوان کرکٹرز نے ورلڈکپ میں گہرا اثر چھوڑا جو پاکستان کرکٹ کیلیے بڑی خوش آئند چیز ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ پہلے بھی بات ہوتی رہی ہے، اب وطن واپسی پر سب مل کر بیٹھیں گے اور ٹیم کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، میں ٹورنامنٹ کے دوران اچھے برے وقت میں سپورٹ کرنے والے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ہدف قابل حصول تھا لیکن دیگر بیٹسمین شکیب الحسن کا ساتھ نہیں دے سکے، سینئر آل راؤنڈر نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مورال بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ مستفیض الرحمان کی فارم بھی بنگلادیشی کرکٹ کیلیے نیک شگون ہے، ہمیں فیلڈنگ میں اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |