بنوں میں پی ٹی ایم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار فائرنگ سے انٹیلیجنس افسر شہید
بنوں میں چھاپے کے دوران حنیف پشین اور ساتھیوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں روپوش پی ٹی ایم کے رہنما کی اندھا دھند فائرنگ سے انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک افسر شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت انٹیلی جنس ایجنسی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بنوں پولیس کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب پی ٹی ایم کے رہنما حنیف پشین نے فہیم پشین نامی شخص کے گھر میں پناہ لے رکھی ہے، انٹیلی جنس ایجنسی کی مصدقہ اطلاع پر بنوں پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ فہیم پشین کے گھر ریڈ کیا اور ریڈنگ پارٹی کے ارکان فہیم پشین کے گھر کی تلاشی کیلیے اندر داخل ہوئے تو وہاں روپوش ملزم حنیف پشین نے ریڈنگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
حنیف پشین کی فائرنگ سے انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالدار محسن شہزاد اور حوالدار شاکر اعظم کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے، ان زخمیوں میں سے حوالدار شاکر اعظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے جبکہ حوالدار محسن شہزاد اور زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
حنیف پشین کی ریڈنگ پارٹی پر براہ راست فائرنگ کے باوجود ریڈنگ پارٹی کے ارکان نے موقع پر اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے روپوش ملزم حنیف پشین اور اس کو پناہ دینے والے فہیم پشین کے علاوہ شاہین نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا اور ان دہشت گرد ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول سمیت دوسرا آتشی اسلحہ بھی برآمد کرتے ہوئے بنوں کے تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پختون تحفظ موومنٹ کے ارکان اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر جان بوجھ کر سیکیورٹی اداروں اور پاک فوج کے ارکان پر حملہ آور ہوتے ہیں۔