ایران میں 2 مسافر بسوں میں تصادم 44 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث لڑکھڑا کر سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی، سرکاری میڈیا


ویب ڈیسک September 10, 2013
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث لڑکھڑا کر سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی، سرکاری میڈیا فوٹو: فائل

ایران کے دارالحکومت میں 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تہران کے جنوب میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں دونوں بسوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 44 مسافر ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعضزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |