نئی دلی زیادتی کیس عدالت نے چاروں ملزمان کو مجرم قرار دے دیا

ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی اور پھر اسے چلتی بس سے نیچے پھینکا جس سے اس کی موت واقع ہوئی، مختصرعدالتی فیصلہ


ویب ڈیسک September 10, 2013
عدالت اپنا تفصیلی فیصلہ کل جاری کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی عدالت نے دار لحکومت نئی دلی میں لڑکی سے بس میں زیادتی کرنے والے چاروں بالغ ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔


بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق مقامی عدالت نے نئی دلی میں 23 سالہ میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 افراد کو مجرم قراردیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا، اپنے مختصر فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی سے بس میں زیادتی کی اور پھر اسے چلتی بس سے دھکا دیکر نیچے پھینکا جس کے باعث طالبہ کی موت واقع ہوئی۔ عدالت اپنا تفصیلی فیصلہ کل سنائے گی۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس 16 دسمبر کو نئی دلی میں 6 افراد نے میڈیکل کی ایک طالبہ کے ساتھ بس میں زیادتی کی اور پھر اسے چلتی بس سے دھکا دے دیا جس کے باعث طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں چل بسی۔ لڑکی سے زیادتی کے کیس میں بھارتی پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لیا جن میں سے ایک نابالغ مجرم کو چند روز قبل بچوں کی عدالت نے سزا سنائی تھی جب کہ ایک ملزم نے خود کشی کر لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں